صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے خودمختار علاقے ناگکوژیزانگ میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے چینی صدر شی جن پنگ، زلزلے سے متاثرہ خاندانوں اور چین کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے اس مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
انہوں نے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کیا۔
