یوکرین کا روس کی جانب سے اب تک کے سب سے بڑے حملے کا دعویٰ، 11 افراد ہلاک
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روس کی جانب سے حالیہ جنگ میں اب تک کے سب سے بڑے حملے کا دعویٰ کیا ہےغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے ایک ساتھ 70 میزائل اور ڈرونز فائر کیے گئے۔زیلنسکی کے مطابق روس نے یوکرین کے مختلف حصوں میں انرجی سیکٹر کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے۔یوکرین کے صدر نے کہا کہ روس کی جانب سے فائر کیے جانے والے بلیسٹک میزائل ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہیں اور ہمارے لیے فضائی دفاعی نظام وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔روسی وزارت دفاع نے بھی تصدیق کی ہے کہ روسی فوج نے یوکرین میں کیف اور دیگر مقامات پر بڑے حملے کیے ہیں، روسی حملوں میں یوکرینی فوج کی تنصیبات ہدف تھیں۔
