ایلینا ریبا کینا ننگبو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
قازقستان کی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا نے ننگبو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق چین کے شہر ننگبو میں جاری ڈبلیو ٹی اے ننگبو اوپن کے کوارٹر فائنل میں ایلینا ریبا کینا نے پولینڈ کی کھلاڑی کاتارزینا کاوا کو 1-6، 6-3 اور 1-6 سے شکست دے دی۔
قازقستان کی 27 سالہ ٹینس اسٹار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا کا مقابلہ روس کی ڈیانا شنائیڈر سے ہوگا۔
