اسلام پورہ کے فلیٹ سے معروف ٹک ٹاکر ارشمہ کی چند روز پرانی لاش برآمد
لاہور اسلام پورہ کے ایک فلیٹ سے معروف ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی چند روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق فلیٹ سے بدبو آنے پر اطلاع دی گئی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور دروازہ کھولا گیا تو اندر خاتون کی لاش موجود تھی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام کے مطابق خاتون کی موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد معلوم ہوسکے گی۔
پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ مزید حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
