ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو جاتی امرا میں ہوگی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو شام 5 بجے جاتی امرا میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب میں صرف شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ تقریب میں مجموعی طور پر 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ دنوں لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
