وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے دورہ کے دوران کاونٹرز پر امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا ۔وزیرداخلہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے ملے اور امیگریشن پراسیس کے بارے میں استفسار کیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ کے دورہ کے دوران امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہو گیا۔ انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امیگریشن سسٹم کی خرابی فوری دور کرنے کی ہدایت کی ۔ محسن نقوی نے کہا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی صورت میں متبادل انتظام کا بندوبست رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امیگریشن پراسیس کسی صورت رکنا نہیں چاہیے۔وزیرداخلہ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافر کو کسی صورت سفر کی اجازت نہیں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *