Category: پاکستان

  • ڈی ایس پی کلاچی پر خوارج کا حملہ، گورنر خیبرپختونخوا کی شدید مذمت

    ڈی ایس پی کلاچی پر خوارج کا حملہ، گورنر خیبرپختونخوا کی شدید مذمت

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی ایس پی کلاچی اور دیگر پولیس افسران کی گاڑیوں پر خوارج کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کے جوابی ردعمل پر اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہتھالہ کے قریب ڈی ایس پی کلاچی اور دیگر پولیس افسران کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کوسراہتے ہوئے بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔گورنر خیبرپختونخوا نےواقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس،بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کے بہادر پولیس اہلکاروں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

  • موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج، مؤثر اور طویل المدتی حکمت عملی اپنانا ہوگی، مصدق ملک

    موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج، مؤثر اور طویل المدتی حکمت عملی اپنانا ہوگی، مصدق ملک

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے، ملک کو سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر، مربوط اور طویل المدتی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ہفتہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے شدید متاثر ہو رہا ہے اور ان اثرات کا سامنا کرنے والے ممالک میں نمایاں ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون سے کام کرنا ہوگا جبکہ عالمی تعاون اور وسائل کی بھی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور ان میں کمی لانے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل رکھنے والے ممالک کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی انصاف کے حصول کے لیے عالمی سطح پر اپنا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کر رہا ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو عالمی برادری کی بھرپور معاونت درکار ہے تاکہ وہ موسمیاتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹ سکیں۔ڈاکٹر مصدق ملک نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی موافقت کے لیے مربوط پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے نقصانات کم کرنے کے لیے مقامی آبادیوں کی استعداد کار بڑھانا ہوگی، جبکہ آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری اور مؤثر منصوبہ بندی کو یقینی بنانا بھی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک مشترکہ عالمی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مربوط اقدامات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعاون، وسائل اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہوگا۔

  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے دورہ کے دوران کاونٹرز پر امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا ۔وزیرداخلہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے ملے اور امیگریشن پراسیس کے بارے میں استفسار کیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ کے دورہ کے دوران امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہو گیا۔ انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امیگریشن سسٹم کی خرابی فوری دور کرنے کی ہدایت کی ۔ محسن نقوی نے کہا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی صورت میں متبادل انتظام کا بندوبست رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امیگریشن پراسیس کسی صورت رکنا نہیں چاہیے۔وزیرداخلہ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافر کو کسی صورت سفر کی اجازت نہیں ہے۔