انگلش پریمیئر لیگ،آرسنل کی مسلسل چوتھی فتح، سنڈرلینڈکو 0-2 سے ہرا دیا
انگلش پریمیئر لیگ کی دفاعی چیمپئن آرسنل کی ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں سنڈرلینڈ کو ہرا دیا۔ آرسنل کی یہ مسلسل چوتھی فتح ہے جس کے بعد 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کر نے کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی ۔ برونو گیمارائس اور بوکایو ساکا نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی مسلسل چوتھی فتح میں اہم کردار ادا کی۔
امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 35 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ سٹیڈیم آف لائٹ، سنڈرلینڈ، انگلینڈمیں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن آرسنل اور سنڈرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنڈرلینڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔
برونو گیمارائس اور بوکایو ساکا نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح دلائی ۔دفاعی چیمپئن آرسنل کی ٹیم اپنا پانچواں میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون کے خلاف امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمیر، انگلینڈ میں کھیلے گی۔
