آریانا سبالینکا اور جیسیکا پیگولا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
بیلاروس کی نامور ٹینس اسٹار، دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور امریکا کی تھرڈ سیڈڈ جیسیکا پیگولا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
امریکی شہر نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
آرتھر ایش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن آریانا سبالینکا نے امریکا کی ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر مسلسل چھٹی بار یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
