سری لنکا انڈر 17 کے خلاف سیریز، پاکستان انڈر 17 کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان
سری لنکا انڈر 17 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 17 کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کی قیادت اذان احمد کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے درمیان سیریز 9 سے 24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی، جس میں ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہوں گے۔
اذان احمد کی قیادت میں راولپنڈی نے رواں سال نیشنل انڈر 17 کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
پاکستان انڈر 17 سکواڈ
اذان احمد (کپتان)، عبداللہ احمد بٹ، ارسلان حسن، داؤد توقیر رانا، فہد اقبال، حامد رضا، حمزہ عباس بلوچ، حسن علی، محمد عیسیٰ بلوچ، محمد احسان، محمد نوید، محمد صائم، محمد یعقوب خان، محمد یوسف، شیر ولی خان اور سدیس احمد۔
سیریز کے لیے عمار خان، عماد علی شاہ، نفیس اختر اور ثاقب خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکا انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ملتان میں سیریز کا آغاز ہوگا۔
