پشکان میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، وزیراعظم کی پاک بحریہ اور کوسٹ گارڈز کو شاباش
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے پشکان میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز کو سراہا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق جوائنٹ اینٹی سمگلنگ آپریشن کے تحت کی جانے والی مشترکہ کارروائی میں شراب اور غیر قانونی ادویات سمیت ممنوعہ اشیاء کا بڑا ذخیرہ ضبط کر لیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے سمگلنگ کے ناسور کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطہ اور تعاون انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم نے آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مستعدی اور بھرپور تیاری کی بھی تعریف کی۔
