کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکا: 7 حملہ آور خوارجی انجام کو پہنچ گئے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے میں ملوث 7 حملہ آوروں کو آپریشن کے دوران ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام بہادر سپوتوں پر قوم کو فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوہاٹ دھماکے کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔
