کپاس کے بہتر معیار کیلئے ذخیرہ کرنے کے دوران صفائی اور احتیاط ضروری
گودام یا ذخیرہ کرنے کی جگہ صاف، خشک، ہوادار اور نمی سے پاک ہونی چاہیے اور کپاس کو زمین سے براہ راست رابطے کے بغیر محفوظ کیا جائے۔ مختلف اقسام اور مختلف اوقات میں چنی گئی کپاس کو الگ رکھنے کے علاوہ جننگ فیکٹری منتقل کرنے سے پہلے روئی سے تمام ظاہری آلودگی دور کرنا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف اور آلودگی سے پاک کپاس نہ صرف کاشتکار کی آمدن میں اضافے کا ذریعہ بنتی ہے بلکہ ملکی ٹیکسٹائل صنعت اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ہر مرحلے پر کپاس کی صفائی اور معیار کو ترجیح دیں ۔
