کینیا میں ایوی ایشن ورکرز کی ہڑتال ختم
کینیا میں ایوی ایشن ورکرز کی ہڑتال ختم کردی گئی، جس کے باعث دو روز تک ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمدورفت متاثر رہی۔
رائٹرز کے مطابق کینیا کے وزیر ٹرانسپورٹ ڈیوس چرچر اور ایوی ایشن ورکرز یونین کے سربراہ موس نڈیما نے منگل کو ہڑتال ختم ہونے کی تصدیق کی۔
ہڑتال کے باعث اتوار اور پیر کو بالخصوص ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی عدم دستیابی سے کینیا کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے جمو کینیاٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر پروازوں میں تاخیر ہوئی، جس کے اثرات مشرقی افریقہ کے علاقائی ہوائی اڈوں اور دیگر مقامات تک بھی پہنچے۔
یونین کے سربراہ موس نڈیما نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہڑتال ختم کی جا رہی ہے اور کارکنوں سے معمول کی کارروائیاں بحال کرکے خدمات کی فراہمی شروع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
انہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملے سے پروازوں کی روانگی اور آمد میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی بھی درخواست کی۔
