مریم نواز سے ڈی جی خان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈیرہ غازی خان کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں احمد خان لغاری، علی احمد لغاری، اسامہ عبدالکریم، حنیف پتافی، اسامہ لغاری اور صلاح الدین خان شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ارکان اسمبلی نے مریم نواز شریف کو کامیاب دورہ چین پر مبارکباد دی اور ڈی جی خان میں الیکٹرو بس سروس کے اجرا کو گیم چینجر منصوبہ قرار دیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ دورہ چین کا مقصد پنجاب کو مصنوعی ذہانت کی دنیا کا مرکز بنانا ہے۔ پنجاب میں چینی طرز پر کینسر اور دیگر امراض کی تشخیص کے لیے جدید طریقہ علاج بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈی جی خان سمیت دیگر شہروں میں سڑکوں، ڈرینج، واٹر سپلائی اور بیوٹیفکیشن کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
