جوہرآباد ،پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب نے اپنی ماھانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی
پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب نے اپنی ماھانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی، اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کے زیرِ صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں ماہ اگست کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس ھوا ۔
رپورٹ کےطابق پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کو گزشتہ ماہ میں ٹوٹل 16327 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 4108 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے4108 متاثرین کو ریسکیو کیا، گزشتہ ماہ میں416 روڈٹریفک کے حادثات، 3146 میڈیکل کی ایمرجنسیز، اور 465 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں
ریسکیو عملہ نے1390 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 2720 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا پیشنٹ ریفرل سروس میں علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 358 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔
