پیپلز پارٹی کے موجودہ اقدامات ایک اور مشرقی پاکستان بنانے کی کوشش ہے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا چار مارچ کو لکی مروت سے شروع ہونے والا لانگ مارچ آج رات پشاور پہنچے گا، لانگ مارچ اس وقت کوہاٹ میں موجود ہے۔پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین سے ملاقاتوں،ان کے علاج اور مقدمات کی سماعت شروع کرنے چار اکتوبر سے لانگ مارچ شروع کیا ہے ۔لانگ مارچ چار اکتوبر کو خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت سے شروع ہوا ۔جس میں ڈیرہ اسماعیل خان ،شمالی ،جنوبی وزیرستان ،بنوں، لکی مروت اور ٹانک کے قافلوں نے شامل ہونا تھا تاہم سابق وزیر اعلی وعلی امین گنڈہ پور کی قیادت میں نکلنے والا بڑا قافلے یارک انٹر چینج کی بندش سے واپس چلا گیا جو تاحال لانگ مارچ کا حصہ نہ بن سکا ۔شرکاء نے پہلی رات کرک میں گذاری۔اس کے بعد پانچ اکتوبر کو لانگ مارچ کرک سے کوہاٹ کے لئے نکلا ۔جو آج کوہاٹ کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا کالج چوک پہنچے گا جہاں وزیر اعلی سہیل خان خطاب کریں گے ۔قائدین کے خطاب کے بعد لانگ مارچ کے شرکاء پشاور کے لئے روانہ ہونگے ۔رات گئے پی ٹی آئی کارکنان شرکاء پشاورکے مضافاتی علاقے متنی پہنچیں گے۔ سات اکتوبر کو مارچ پشاور کے مختلف شاہراوں سے گذرے گا اور رات کو چارسدہ انٹر چینج پہنچے گا جہاں سے آٹھ اکتوبر کو صوابی کے لئے روانگی ہونگی۔صوابی میں وزیر اعلی سہیل خان اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے ۔
