ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا تھا، ویمنز ٹیم نے ہدایت پر عمل کیا
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا تھا اور ٹیم نے بورڈ کی ہدایت پر عمل کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ویمنز ٹیم کے کوچ سے سوال کیا گیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی انہیں کب ملے گی، جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں اور نہ ہی کوئی خبر ہے کہ ٹرافی کب ملے گی۔
ایک سوال کے جواب میں بھارتی کوچ نے واضح کیا کہ ویمنز ٹیم نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا اور ویمنز ٹیم نے اس پر عمل کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھی ٹرافی وصول نہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل بھارتی مینز ٹیم بھی ایشیا کپ کی ٹرافی وصول نہ کرنے کے باعث تنازع کا شکار رہی تھی۔
بھارتی ویمنز ٹیم نے ایشیا کپ کی ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے لینے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد ٹرافی کی حوالگی کا معاملہ تاحال غیر واضح ہے۔
